ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا ضلع میں غیر اخلاقی پولس گری کے خلاف جےڈی ایس کا احتجاج

دکشن کنڑا ضلع میں غیر اخلاقی پولس گری کے خلاف جےڈی ایس کا احتجاج

Fri, 23 Dec 2022 18:01:11    S.O. News Service

منگلورو:23؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز )دکشن کنڑا ضلع میں پے درپے ہونے والی غیر اخلاقی پولس گری کی مذمت کرتےہوئے جے ڈی ایس دکشن کنڑا ضلع شاخ کی جانب سے منی ودھان سودھا کےروبرو احتجاج کیاگیا۔

اس موقع پر بات کرتےہوئے یوتھ جے ڈی ایس کے صدر اکشھت سورنا نے کہاکہ انتخابات قریب ہوتے ہی ضلع میں غیر اخلاقی پولس گری میں اضافہ ہوتاہے، امن والے ضلع میں بدامنی پھیلائی جاتی ہے، اس کےلئے ریاستی اور مرکزی حکومتیں ہی ذمہ دارہیں۔ انہی حکومتوں کی شہ پر سنگھ پریوار کے کارکنان قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور قانون کو ہاتھ  میں لے رہے ہیں۔ ضلع کو بدنام کرنےو الی غیر اخلاقی پولس گری پر اگر قدغن نہیں لگایاگیا تو آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کئےجانےکا انتباہ دیا۔

احتجاج میں جے ڈی ایس  لیڈران نذیر الال، سوشیل نوروہنا، دنیکر الال، اقبال ملکی، رتنا کر سورنا، رتیش کرکیر، ستار بندر، سومیت سورنا، رمیزہ ناصر، رحیم ملور، شیو سالیان ، رنیت این پجاری ، نتیش پجاری ، دھنوش پجاری، پردیپ نشانت پجاری وغیرہ موجود تھے۔


Share: